لیون پنیٹا کا دورہ اور بھارت

 

لیون پنیٹا کا دورہ اور بھارت

کیا دہلی واشنگٹن کے تابع ہوگا؟

رضوان عطا

امریکی سیکرٹری دفاع لیون پنیٹا نے حال ہی میں ایشیائی ممالک کا دورہ کیا تاہم اس دورے میں بھارت کو مرکزی حیثیت دی گئی۔ آخر کیوں؟

جب2011ء کے اوائل میں لیون پنیٹا کو سیکرٹری دفاع کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سینیٹ میں موجود ہرشخص نے تصدیق کی مہر ثبت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد لیون پنیٹا کی اولین کاوشوں میں امریکی دفاعی بجٹ میں بڑی کٹوتی کو روکنا تھا کیونکہ ان کے مطابق اس سے ابھرتے چین، شمالی کوریا اور ایران سے نپٹنےمیں پنٹا گان کی کوششیں متاثر ہوں گی۔ پڑھنا جاری رکھیں

مصری ٹریڈ یونینسٹ کا جدوجہد کرنے والے امریکی مزدوروں کے نام پیغام

مصری ٹریڈ یونینسٹ کا جدوجہد کرنے والے امریکی مزدوروں کے نام پیغام (وڈیو کے لیے یہاں کلک کریں)

کمال عباس: میں قاہرہ کے تحریر چوک، یعنی "آزادی چوک"، جو مصر میں انقلاب کا مرکز رہا، کے بہت قریب واقع ایک مقام سے آپ سے گفتگو کر رہا ہوں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں جائز حقوق کے لیے ہم میں سے بہت ساروں نے اپنی جان اور خون سے قیمت چکائی۔

اس مقام سے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں جیسے آپ ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔ پڑھنا جاری رکھیں