مصری ٹریڈ یونینسٹ کا جدوجہد کرنے والے امریکی مزدوروں کے نام پیغام

مصری ٹریڈ یونینسٹ کا جدوجہد کرنے والے امریکی مزدوروں کے نام پیغام (وڈیو کے لیے یہاں کلک کریں)

کمال عباس: میں قاہرہ کے تحریر چوک، یعنی "آزادی چوک"، جو مصر میں انقلاب کا مرکز رہا، کے بہت قریب واقع ایک مقام سے آپ سے گفتگو کر رہا ہوں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں جائز حقوق کے لیے ہم میں سے بہت ساروں نے اپنی جان اور خون سے قیمت چکائی۔

اس مقام سے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں جیسے آپ ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔

میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی طاقت اس وقت عوام کے ارادے میں حائل نہیں ہو سکتی جب عوام کو اپنے حقوق پر یقین ہو۔ جب ان کی آواز بلند اور واضح ہوتی ہو اور وہ استحصال کے خلاف جدوجہد کروہے ہوں۔

کسی کو یقین نہیں تھا کہ خطے کے سب سے طاقت ور آمر کے خلاف ہمارا انقلاب کامیاب ہوگا۔ لیکن 18 دنوں میں انقلاب کے ذریعے عوام کی فتح ہوئی۔ جب 9 اور 10 فروری کو مصر کے مزدور طبقے نے انقلاب میں شمولیت اختیار کی تو آمر انجام کی طرف بڑھا اور عوام کی فتح یقینی ہو گئی۔

ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ جمے رہیں اور ڈگمگائیں نہیں۔ اپنا حق مت چھوڑیں۔ فتح ہمیشہ ان لوگوں کو ملتی ہے جو جمے رہیں اور ڈگمگائیں نہیں اور اپنا جائز حق مانگیں۔

ہم اور سارا عالم آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور آپ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

جیسے ہماری آزادی، جمہوریت اور انصاف کے لیے جدوجہد کامیاب ہوئی، آپ کی جدوجہد بھی کامیاب ہوگی۔ کامیابی آپ کی ہوگی اگر آپ جمے رہے اور اپنا جائز حق مانگنے کے لیے ثابت قدم رہے۔

ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم لیبیا، بحرین اور الجزائر کے عوام کی حمایت کرتے ہیں جو اپنے جائز حق کے لیے لڑ رہے ہیں اور مطلق العنان حکومتوں کے ہاتھوں شہید ہورہے ہیں۔ عوام قربانوں کی پرواہ کیے بغیر ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور کامیابی ان کے قدم چومے گی۔

آج کا دن امریکی مزدوروں کا دن ہے۔ ہم امریکی مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہیں! تم جیتو گے۔ کامیابی ساری دنیا کے ان لوگوں کے نام ہے جو استحصال کے خلاف اور ایک جائز مقصد کے لیے لڑ رہے ہیں۔

پیغام مائیکل مور کی ویب سائٹ پر :

http://www.michaelmoore.com/words/must-read/statement-kamal-abbas

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s