کرد استاد کے لیے ایرانی سپریم کورٹ نے سزائے موت برقرار رکھی

<!– @page { size: 8.5in 11in; margin: 0.79in } P { margin-bottom: 0.08in } –>

گیارہ جولائی 2008ء کو ایران کی سپریم کورٹ نے کرد استاد، صحافی اور شہری آزادیوں کے لیے کام کرنے والے کارکن فرزاد کمانگر کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔ ان پر کردستان ورکرز پارٹی کا رکن ہونے کا الزام ہے۔

اس فیصلے کے بعد فرزاد کے وکیل خلیل بھرامیان قانونی چارہ جوئی کے طور پر اگر کچھ کر سکتے ہیں تو یہ کہ وہ چیف جسٹس سے آخری درخواست کریں کہ مقدمے کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے “غیر جانبدار” جج مقرر کیے جائیں اور اگر اسے رد کر دیا جاتا ہے تو پھر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور افرادکی مدد سے چلائی جانے والی اس مہم کے سوا کوئی چارہ نہیں جو ایرانی حکومت پر دباؤ ڈال سکے کہ وہ اس استاد کو رہا کر دیں۔ خلیل بھرامیان کے مطابق اس 33 سالہ کرد استاد کو ملک کی انقلابی عدالت نے پچیس فروری 2008ء کو “بالکل صفر ثبوت” پر سزائے موت سنائی۔ بند دروازے میں ہونے والا یہ مقدمہ پانچ منٹ جاری رہا اور “ کسی وضاحت کے بغیر سزا سناتے ہوئے جج صاحب کمرے سے چل دیئے”۔

فرزاد کو سیکیورٹی فورسز نے 2006ء میں گرفتار کیا اور انہیں مختلف جیلوں میں رکھا گیا۔ فرزاد کے مطابق قید کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ قید کے دوران تشدد کی وجہ سے انہیں دو مرتبہ طبی امداد فراہم کرنا پڑی۔

کامیان، جہاں فرزاد پڑھاتے رہے، سے تعلق رکھنے والے ایک سو تیس اساتذہ نے ایک بیان پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ فرزاد قانون کا احترام کرتے ہیں۔

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو احتجاجی خط بھیجیں

مندرجہ بالا بیان رضوان عطا نے “شبکہ ھمبستگی کارگریکی ویب سائٹ سے لیکر تلخیص کے ساتھ اردو قلب میں ڈھالا۔ مکمل بیان مندرجہ ذیل رابطے پر دیکھا جا سکتا ہے:

http://www.iwsn.org/campaigns/kamangar-11jul08.htm

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s